کورونا وائرس کی وبا اختتام کے قریب ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریاسیس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ان ختم ہونے کے قریب ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہم ابھی کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے مقام پر نہیں پہنچے ہیں لیکن اس کا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ ہم پہلے اس وبائی مرض کو ختم کرنے کی اس سے بہتر پوزیشن میں نہیں تھے۔ انہوں نےخبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل یہ کہ اس وبا کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے، دنیا کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ابھی اس موقع کو ضائع کر دیا تو پھر ہمیں کورونا وائرس کی مزید اقسام کے خطرات کا سامنا کرنا ہوگاجس سے زیادہ اموات اور غیر یقینی صورتحال کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے عالمی ادارہ صحت نے 6 نکاتی ایک پالیسی شائع کی ہے جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا ہے۔ اس میں تنظیم نے اس بات کی سفارش کی کہ تمام ممالک میں صحت کے کارکنوں ،معمر افراد اور کمزور قوت مدافعت کے حامل تمام افراد کو ویکسین لگانا ضروری ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ وائرس کی جانچ اور اس کی رپورٹ کو ترتیب دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔ پالیسی میں تمام ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ مستقبل میں انفیکشن کی کسی بھی ممکنہ لہر کے پیش نظر پہلے ہی سے طبی آلات کی مناسب فراہمی کو برقرار رکھیں۔عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کہ ویکسین لگانے کے ساتھ ہی ٹیسٹنگ کو تیز کر کے یورپ میں منکی پاکس کی وبا کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

کورونا وائرس کی وبا اختتام کے قریب ہے، عالمی ادارہ صحت